30 اپریل، 2014، 12:54 PM

امریکی تھنک ٹینک

سعودی عرب کو امریکہ اور ایران کے روابط بہتر ہونے پر تشویش لاحق

سعودی عرب کو امریکہ اور ایران کے روابط بہتر ہونے پر تشویش لاحق

مہر نیوز/ 30 اپریل / 2014 ء : امریکی تھنک ٹینک نے ریاض اور واشنگٹن کو درپیش چيلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو امریکہ اور ایران کے روابط بہتر ہونے پر تشویش لاحق ہے اور یہ تشویش امریکی صدرباراک اوبامہ کے دورہ ریاض کے باوجود دور نہیں ہوئي ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی تھنک ٹینک بروکینگ نے ریاض اور واشنگٹن کو درپیش چيلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو امریکہ اور ایران کے روابط بہتر ہونے پر تشویش لاحق ہے اور یہ تشویش امریکی صدرباراک اوبامہ کے دورہ ریاض کے باوجود دور نہیں ہوئي ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کے مطابق سعودی عرب  اور امریکہ کے درمیان اختلاف کا اصلی مسئلہ ایران ہے۔ امریکی یونیورسٹی کے استاد گلن اشنابڈر کے مطابق ماضی میں جب بھی امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ جاتی تھی اس وقت بھی سعودی عرب کو تشویش تھی کہ کہیں اس پر حملہ نہ ہوجائے اور اب جبکہ امریکہ اور ایران ایک میز پر مذاکرات کے لئے اکٹھا ہوئے ہیں اس وقت بھی سعودی عرب کو تشویش لاحق ہے کہ کہیں امریکہ سعودی عرب سے جدا ہوکر ایران کا طرفدار نہ بن جائے۔

امریکی تھنک ٹینک بروکینگ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ کا دورہ سعودی عرب اسی تشویش کو دور کرنے کے لئے تھا لیکن امریکی صدر اوبامہ کے دورہ ریاض کے باوجود سعودی عرب ابھی بھی اسی تشویش میں مبتلا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کے مطابق سعودی عرب ، ایران اور مصر کے دو مسئلوں میں سخت تشویش میں مبتلا ہے اور ان دومسئلوں میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان دوریاں موجود ہیں ۔ لیکن امریکی استاد کے مطابق شام کے مسئلہ پر امریکہ اور سعودی عرب دہشت گردوں کی حمایت کرنے پرمتحد ہیں۔

News ID 1835574

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha